امام زمانہۜ كی نيابت كے جھوٹے دعويداروں كا پول كھل گيا –

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی :

امام زمانہۜ كی نيابت كے جھوٹے دعويداروں كا پول كھل گيا –

سماجی گروپ: حال ہی میں ايك گروپ نے امام زمانہ (عج) كے ناﺋب خاص ہونے كا دعوی كيا ہے –روايات میں ايسے لوگوں كودجال كا نام ديا گيا ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حضرت آيت اللہ العظمی ناصر مكارم شيرازی نے اپنے ايك بيان میں كہا كہ ملك میں كچھ لوگوں نے امام زمانہ (عج) كی نيابت خاص كا دعوی كيا تھا اور اسلامی جمہوریہ ايران نے جب انہیں گرفتار كيا تو انہوں نے اپنے اغراض و مقاصد سے پردہ فاش كيا –
آيت اللہ مكارم نے كہا :انقلاب اسلامی كی كاميابی كے بعد جہاں لوگوں كی امام زمانہ (عج) سے عقيدت بڑھی ہے وہاں امام زمانہ عج كی نيابت كے جھوٹے دعويداروں كی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا رہا ہے -