مسجد جمكران میں شيعہ شناسی كے اہم ترين سينٹر كا قيام:

IQNA

مسجد جمكران میں شيعہ شناسی كے اہم ترين سينٹر كا قيام:

سماجی گروپ: آيت اللہ مكارم شيرازی كی كوشش سے مسجد جمكران میں اہم ترين شيعہ شناسی سينٹر بنايا جاۓ گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجسنی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ مكارم شيرازی نے اپنے بعض مقلدين سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا: شبھات كو دور كرنے كے لیے مسجد جمكران میں ايك شيعہ شناسی سينٹر تاسيس كيا جاۓ گا-
جس كے اكثر مقدماتی كام انجام پا چكے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا: مسجد جمكران میں یہ صلاحيت پائی جاتی ہے كہ وہ دشمنان اسلام اور اھلبيتۜ كے پروپيگنڈوں كو ناكام كرنے كا مركز بن سكے-