پيغمبر اسلامۖ نے دينی مبلغين كی كاركردگی میں حائل ركاوٹیں دور كرنے كےلیے جنگیں لڑی ہیں-

IQNA

آيت اللہ سبحانی :

پيغمبر اسلامۖ نے دينی مبلغين كی كاركردگی میں حائل ركاوٹیں دور كرنے كےلیے جنگیں لڑی ہیں-

سماجی گروپ: پيغمبر اسلام كے غزوات ، قتل و غارت كے لیے نہیں بلكہ مبلغين دين كی كاركردگی میں حائل ركاوٹوں كو دور كرنے كے لیے تھے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ علمیہ قم كے خبر سينٹر سے نقل كيا ہے كہ حوزہ علمیہ كے استاد اور محقق آيت اللہ سبحانی نے مدرسہ عالی فقہ و معارف اسلامی میں گفتگو كرتے ہوۓ كہا :امير المومنين علیۜ كی ہر غزوہ پيغمبرۖ میں موجودگی بتاتی ہے كہ انكی طرح كوئی بھی شخصيت صدر اسلام كی جنگوں میں حضور اكرم ۖ كے شانہ بہ شانہ نہیں رہی-
انہوں نے مزيد كہا:صرف ايك جنگ جس میں حضرت علی ۜ موجود نہ تھے وہ جنگ تبوك تھی كہ جس میں پيغمبر اكرمۖ كے حكم كے تحت آپ انكے جانشين كی حيثيت سے شہر میں رہے تاكہ منافقين كی پيغمبر ۖ كے خلاف سازش كو ناكام كيا جاسكے-
انہوں نے كہا:پيغمبر اسلام ۖ كی رحلت كے بعد كچھ منافقين امير المومنين ۜ كے فضايل كو تحمل نہ كرسكے انہوں نے بہت بڑی مقدار میں بيسيوں كا لالچ ديكر ايسی احاديث جعل كرواﺋیں جن سے امير المومنين ۜ كی خدمات اور آپكے ايثار كوسبوتاژ كيا جاسكے-