ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق عالمی تقريب مذاھب اسلامی كے بيان میں كيا گيا ہے كہ بيت المقدس وہ شہر ہے جہاں سے پيغمبرۖ اسلام كو معراج ہوئی اس وجہ سے اسے آسمان كا دروازہ كہا جاتا ہے –اس شہر میں مسجد الاقصی ہے جو مسلمانوں كا قبلہ اول ہے اور موحدين كی مسجد الحرام كے بعد دوسری مسجد اور مسجد الحرام و مسجد النبوی كے بعد زمين پر تيسرا حرم ہے-
اسی طرح تقريب مذاھب كے بيان میں كہا گيا ہے كہ روز قدس امت اسلامیہ كی عظمت كے اظہار كا دن ہے وحدت اسلامی اور مستضعفين كا مستكبرين كے مقابلے میں استقامت كا دن ہے –
روز قدس ان تمام انسانوں كی وحدت كا دن ہے جو حقيقت پسند ہیں –روز قدس صہيونيوں كے مقابلے میں مظلوم فلسطينيوں كی پشت پناہی كا دن ہے آج اگر دنيا كے تمام مسلمان متحد ہو كہ عزت اسلام كا دفاع كریں (قرآن اور كعبہ تمام مسلمانوں كے درميان مشترك ہے) تو كفار اور منافقين كی ہمت نہ ہوگی كہ وہ اسلام كےمقدسات پر حملہ كریں
نيز اس بيان میں كہا گيا ہے كہ اسراﺋيل كی سابقہ تاريخ یہ بتاتی ہے كہ وہ اپنے منافع كے مقابلے میں كسی كی حيثيت كے قاﺋل نہیں ہیں-
ماہ مبارك رمضان كے آخری جمعہ كو امام خمينی رہ نے روز قدس كا نام دے كر فلسطينيوں كی حمايت كر كے امريكہ اور اسراﺋيل كے منصوبے كو جو برسوں سے فلسطين كے نام كو مٹانا چاہتے تھے خاك میں ملا ديا-