اس سال تہران میں عيد الفطر كے پروگرام منظم طور پر منعقد ہونگے-

IQNA

اس سال تہران میں عيد الفطر كے پروگرام منظم طور پر منعقد ہونگے-

سماجی گروپ: ۲۳ رمضان المبارك كو مصلاۓ امام خمينی رہ میں اقامہ نماز عيد الفطر كمیٹی كا دوسرا اجلاس منعقد ہوا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی( ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اقامہ نماز عيد الفطر كمیٹی كے سربراہ محمد ايليان نے كہا :اس سال پہلی مرتبہ تہران كی ميونسپل كمیٹی كے تعاون سے جشن عيد الفطر تين مرحلے میں منايا جاۓ گا-
انہوں نے كہا: پہلا جشن ثقافتی اداروں كی طرف سے ۲۹ ماہ مبارك رمضان كو مصلاۓ امام خمينی میں منعقد كيا جاۓ گا-
دوسرا جشن عيد كے دن نماز عيد كی اداﺋيگی ہے-
تيسرا جشن عيد كے دن تين بجے نوجوانوں كی موجودگی میں ہوگا-
اقامۃ نماز عيد الفطر كمیٹی كے سربراہ نے كہا كہ تمام مربوطہ ادارے نماز عيد الفطر كی بہتر سے بہتر اداﺋيگی كے لیے كوشش كر رہے ہیں-