ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے آلبانيائی شعبہ نے رپورٹ دی ہے كہ اس سی ڈی میں سورتوں كا تعارف جو سورہ كے نام ٫٫آيات كی تعداد ،كلمات اور حروف كی تعداد ،ترتيب نزول ،سورہ كا مضمون ،احاديث كی روشنی میں سورہ كے تلاوت كی فضيلت وغيرہ ہر سورہ كی تلاوت سے پہلے موجود ہے-
اس قرآنی ادارہ نے ۲۸ مختلف عناوين پر كيسٹیں اور سی ڈيز تيار كی ہیں جن میں ايرانی اور مصری قاريان قرآن كی تلاوت اور آلبانيائی زبان میں ترجمہ موجود ہے –یہ سی ڈيز ۵۰ ہزار سے زاﺋد تعداد میں بالكان كے خطہ میں واقع آلبانيا كے مسلمانوں میں تقسيم كی گئ ہیں-