مكہ كانفرنس :عراق سے تشدد كے خاتمے كے لیے اہم نكات پر اتفاق-

IQNA

مكہ كانفرنس :عراق سے تشدد كے خاتمے كے لیے اہم نكات پر اتفاق-

مكہ مكرمہ :اسلامی سربراہ كانفرنس كےزير انتظام مكہ مكرمہ میں عراقی مذھبی راہنماٶں كی كانفرنس نے ملك سے فرقہ وارانہ فسادات ختم كرنے كے لیے اہم نكات پر اتفاق كرليا ہے عراق سے ممتاز شيعہ اور سنی راہنماٶں نے مكہ میں منعقدہ اس كانفرنس میں شركت كی –جس كے بعد دس اہم قراردادوں كی منظوری دی گئی-قراردادوں میں كہا گيا ہے كہ مسلمانوں كا خون ايك دوسرے پر حرام ہے –شيعہ اور سنی ايك دوسرے كو تنگ نہیں كریں گے-ايك دوسرے كو كافر نہیں كہیں گے-اور نہ زبردستی كسی كو گھر يا شہر چھوڑنے پر مجبور كریں گے-
كانفرنس میں اس بات پر اتفاق كيا گيا كہ شيعہ سنی علماء عراق كی وحدت اور سالميت كا احترام كریں گے-اور اس كی ثقافت اور پر امن ماحول كے احياء كے لیے كام كریں گے-
مكہ كانفرنس میں عراق كے مذھبی راہنماٶں نے ملك میں موجود مختلف مذھبی جماعتوں كی نجی مليشيا سے مطالبہ كيا كہ شيعہ سنی ايك دوسرے كے يرغماليوں كو فوری طور پر رہا كردیں-