فلسطين كی آزادی تك جنگ جاری رہے گی-مجلس عمل كا ملك گير يوم القدس مظاہرہ-

IQNA

فلسطين كی آزادی تك جنگ جاری رہے گی-مجلس عمل كا ملك گير يوم القدس مظاہرہ-

كراچی، پشاور ،لاہور ،كوﺋٹہ ،مجلس عمل كے تحت ملك گير يوم القدس منايا گيا –كئی شہروں میں مظاہرے ،ريلياں اور سيمينار منعقد كیے گۓ-اس موقع پر مظاہرين سے خطاب كرتے ہوۓ مقررين نے كہا كہ امريكہ اور اس كے اتحادی جذبہ جہاد اور شٶق شہادت كامقابلہ نہیں كرسكتے –فلسطين كی آزادی تك جنگ جاری رہے گی-
موصولہ رپورٹ كےمطابق كراچی میں مسجد بنوری ٹاٶن كے باہر ملك گير يوم القدس كے حوالے سے خطاب كرتے ہوۓ پروفيسر غفور احمد نے كہا كہ امريكہ، اسراﺋيل اتحاد عالمی امن كے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے –
كراچی میں مظاہرے سے مجلس عمل كے مركزی راہنما حافظ حسين احمد ،جمعيت علماۓ پاكستان كے عبد الحكيم غوری ،اسلامی تحريك كے راہنما ناظر عباس نقوی اور ركن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان نے بھی خطاب كيا-