پاسداران انقلاب اسلامی كے سربراہ :اسلامی مشرق وسطی تشكيل پا رها ہے-

IQNA

پاسداران انقلاب اسلامی كے سربراہ :اسلامی مشرق وسطی تشكيل پا رها ہے-

سياسی گروپ: پاسداران انقلاب اسلامی كے سربراہ نے مشہد میں كہا:عالمی سامراج نہ تنہا ايك بڑۓ مشرق وسطی كی تشكيل اور اپنے ناپاك عزاﺋم كے حصول میں ناكام ہوا ہے بلكہ آج امريكہ اور اسراﺋيل كے خلاف اسلامی مشرق وسطی كی تشكيل پا رها ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی كے سربراہ رحيم صفوی نے جمعہ كے دن مشہد میں قدس ريلی سے خطاب كرتے ہوۓ امريكہ ،اسراﺋيل اور انگلينڈ كو دنيا میں محور شرارت قرار ديا –
انہوں نے كہا: امريكہ ،عراق اور افغانستان پر تسلط قاﺋم كرنے كے باوجود اپنے مقاصد میں ناكام رہا ہے بالخصوص اسے ان ممالك میں ليبرل حكومتیں قاﺋم كرنے میں بری طرح شكست ہوئی ہے –اور ان ممالك كےلوگوں كے دلوں میں امريكيوں كی بابت دشمنی پہلے سے كہیں زيادہ ہوگئی ہے-
انہوں نے اسراﺋيلی جنايات كا ذكر كرتے ہوۓ پانچ ملين فلسطينيوں كے بے گھر اور دس ہزار افراد كا اسراﺋيل جيلوں میں پابند سلاسل ہونا اور آۓ دن كئی جوانوں كے شہيد ہونے كو مقبوضہ فلسطين پر ڈھاۓ گۓ مظالم كا كچھ حصہ قرار ديا -