صدر ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے كہا كہ اگر ھولوكاسٹ كا واقعہ حقيقت ركھتا ہے تو اس سلسلے میں مختلف گروہوں كو تحقيق كی اجازت كيوں نہیں دی جاتی-
انہوں نے كہا كہ تاريخی واقعے كےمطالعے اور تحقيق سے اس كی حقانيت مزيد واضح ہوتی ہے اگر ھولوكاسٹ تاريخی واقعہ ہے تو پھر محققين كو جيل میں كيوں بند كيا جاتا ہے-
صدر ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے كہا كہ یہ بات بھی معلوم ہونی چاہیے كہ ھولوكاسٹ میں فلسطينی عوام كا كردار كيا تھا-
انہوں نے كون سا گناہ كيا ہے جس كا وہ تاوان ادا كریں-
صدر ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے كہا كہ جو واقعہ يورپ میں رونما ہوا ہے اس كا تاوان فلسطينی عوام كيوں ادا كریں-
انہوں نے كہا كہ حالیہ مسلط كردہ جنگ میں حزب اللہ نے صہيونی حكومت كے ناقابل شكست ہونے كا بھرم توڑ ديا اور یہ حكومت بہت جلد ختم ہونے والی ہے-