آيت اللہ صافی گلپايگانی :تيونس میں پردے كی ممانعت پر مذمت –

IQNA

آيت اللہ صافی گلپايگانی:

آيت اللہ صافی گلپايگانی :تيونس میں پردے كی ممانعت پر مذمت –

سماجی گروپ: آيت اللہ صافی گلپايگانی نے اپنے بيان میں مسلمان خواتين كے لیے پردے كی ممانعت پر تيونس حكومت كی مذمت كی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ صافی گلپايگانی نے اپنے پيغام میں كہا ہے كہ آج مسلم خواتين دوسرے ممالك میں اسلامی اقدار كی حفاظت كرنے كے لیے بہت استقامت كر رہی ہیں-حزب اللہ لبنان نے تاريخی دفاع كركے مسلمانوں كو سربلند كرديا ہے اورغاصب صہيونی حكومت كے مقابلے میں فلسطينی عوام اپنے عزيزوں كے خون كو پيش كركے اسلام كا دفاع كر رہی ہے-
يوم القدس میں پوری دنيا كے مسلمانوں نے مردہ باد اسراﺋيل اور زندہ باد اسلام كا نعرہ لگا كر اسلام اور قران كا دفاع كيا ہے-
ليكن افسوس ہے كہ استكبار كی پروردہ تيونس كی حكومت نے وہاں كےمسلمانوں پر ظلم و ستم كركے انہیں ابتدائی حقوق سے محروم كرديا ہے اور انہیں اسلامی قوانين پر عمل كرنے سے روكتی ہے-آيت اللہ صافی نے كہا كہ تيونس حكومت كا یہ طريقہ بين الاقوامی قوانين كے خلاف ہے –
اسی طرح انہوں نے اپنے پيغام میں او –آئی- سی سے كہا ہے كہ تيونس كو اسلامی كانفرنس كی ركنيت سے نكال ديا جاۓ-
اور علماۓ اسلام كو خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ تيونس كے مسلمانوں كی آواز كو سنیں اور انہیں مظالم سے نجات دلاﺋیں -