ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ علمیہ قم كے خبر سنٹر سے نقل كيا ہے كہ فلكيات اور ستارہ شناسی پر تحقيقی ادارہ كے سربراہ محمد صالح نجف نے گذشتہ سالوں كے تجربات اور ماہ مبارك رمضان كے چاند كی شراﺋط كو ملحوظ خاطر ركھتے ہوۓ ماہ شوال كے چاند كا پير كی شام ايران میں دكھائی دينا غير ممكن قرار ديا –
انہوں نے كہا :اگرچہ بعض گروہوں نے یہ دعوی كيا ہے كہ ايران كے مركزی علاقوں اورخليج فارس كے شمال میں دوربين اور ٹيلسكوپ سے چاند دكھائی دے گا ليكن ابھی تك اس بات كی تصديق كرنا مشكل ہے -