ماہ شوال كا چاند منگل كی شام كو ہر فرد عادی طريقے سے ديكھ سكے گا-

IQNA

ماہ شوال كا چاند منگل كی شام كو ہر فرد عادی طريقے سے ديكھ سكے گا-

سماجی گروپ: نجوميوں كے نزديك ماہ شوال كا چاند ايران اور اسكے ہمسایہ ممالك میں مطلع صاف ہونے كی صورت میں منگل كی شام كو عادی طور پر دكھائی دے گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ علمیہ قم كے خبر سنٹر سے نقل كيا ہے كہ فلكيات اور ستارہ شناسی پر تحقيقی ادارہ كے سربراہ محمد صالح نجف نے گذشتہ سالوں كے تجربات اور ماہ مبارك رمضان كے چاند كی شراﺋط كو ملحوظ خاطر ركھتے ہوۓ ماہ شوال كے چاند كا پير كی شام ايران میں دكھائی دينا غير ممكن قرار ديا –
انہوں نے كہا :اگرچہ بعض گروہوں نے یہ دعوی كيا ہے كہ ايران كے مركزی علاقوں اورخليج فارس كے شمال میں دوربين اور ٹيلسكوپ سے چاند دكھائی دے گا ليكن ابھی تك اس بات كی تصديق كرنا مشكل ہے -