ايران كا انتباہ:پابنديوں كی صورت میں جوابی اقدامات كریں گے-

IQNA

ايران كا انتباہ:پابنديوں كی صورت میں جوابی اقدامات كریں گے-

تہران: ايران نے متنبہ كيا ہے كہ يورنيم افزودگی كے مسألہ پر اقوام متحدہ كی سيكورٹی كونسل كی طرف سے پابندياں عاﺋد كۓ جانے پر ايران بھی جوابی اقدامات كرے گا-
اتوار كو ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان محمد حسين نے صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اگر ايران پر پابندياں عاﺋد كی ﮔﺋیں تو اس پر پابندياں لگانے والے خود بھی بری طرح متاثر ہونگے-
اگر پابندياں عاﺋد كردی ﮔﺋیں تو ايران مناسب اور ضروری اقدامات كرے گا-
علاوہ از اين وزير خارجہ منوچہر متقی نے مغربی ممالك سے كہا ہے كہ وہ يورنيم افزودگی پر ايران كو دھمكانے كے بجاۓ مذاكرات كا راستہ اختيار كریں-