ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) :حجۃ الاسلام و المسلمين ھاشمی رفسنجانی نے ٫٫حزب اعتدال٬٬ كے بعض اراكين كو خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اس زمانے میں جب دشمن دين كو نابود كرنا چاہتا ہے ايسے وقت میں اسلامی اصولوں بالخصوص مكتب و اھلبيت ۜ كے مطابق اور جغرافيائی اعتبار سے حساس ترين خطے میں حكومت اسلامی كا قيام انقلاب اسلامی كا معجزہ ہے-
انہوں نے انقلاب اسلامی كی حفاظت پر زور ديتے ہوۓ كہا كہ اجازت نہ دی جاۓ كہ گروہی مفادات كو قومی اور انقلابی مفادات پر مقدم كيا جاۓ –اور عوام كو مطﻤﺋن ہونا چاہیے كہ حكومت ان كے ووٹوں كی گنتی اور اعلان میں امين ہے –
مصلحت نظام كونسل كے سربراہ نے كہا كہ آج كا حساسی ترين مسألہ ايران كا پرامن ایٹمی پروگرام ہے جسے بعض لوگ زبردستی روكنا چاہتے ہیں-