ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ مكارم شيرازی نے اپنے درس قرآن میں كہا كہ اس وقت ضروری ہے كہ لوگوں كے اعتقادی اصولوں كو مستحكم كيا جاۓ-
عوام دينی فراﺋض كو اس وقت انجام دیں گے جب اس كے دينی اصول قوی ہونگے-
لہذا اگر سماجی اور اقتصادی براﺋيوں كو ختم كرنا چاہتے ہیں تو پہلے لوگوں كے عقيدے كو پختہ اور مضبوط بناﺋیں –
آيت اللہ مكارم شيرازی نے اپنے بيان كے آخر میں لوگوں كی استعداد كو متعادل اور توازن كے ساتھ بڑھانے میں قرآن كا كردار ہے فرمايا: قرآن وہ كتاب ہے جو لوح محفوظ سے قلب پيغمبرۖ پر نازل ہوئی –اس كے معانی اور حقاﺋق كو نيك لوگ ہی درك كرسكتے ہیں-
اگر كوئی نور ولايت ركھتا ہو تو قرآن كی عميق ہدايت اس كے شامل حال ہوجاۓ گی-