ايران قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ موسوی اردبيلی نے اپنے قرآنی دعاٶں كے درس میں ناقص دعا كرنے سے منع كرتے ہوۓ كہا كہ دعا كے كچھ اصول ہیں ان كی رعايت كرنے سے دعا قبول ہوتی ہے-
انہوں نے كہا كہ دعا كرنے والے كو چاہیے كہ وہ حضور قلب كے ساتھ مالك كی ذات پر توجہ ركھ كر دعا كرے-
آيت اللہ موسوی نے كہا كہ خداوند عالم جب اپنے كسی بندے پر كرم كرنا چاہتا ہے تو اسے كچھ مشكلات میں مبتلا كرديتا ہے –تاكہ بندہ دعا اور مناجات كركے كمال كی منزلوں تك پہنچ جاۓ -