ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كےمطابق آيت اللہ جعفر سبحانی نے مدرسہ حجتیہ میں اپنے درس میں مادی اور الھی مكتب كے فرق كو بيان كرتے ہوۓ كہا كہ معنوی عوامل اس دنيا میں موثر ہیں جو بشر كی دسترس سے باہر ہیں –
امام صادق ۜ كے علمی و تحقيقاتی سنٹر كے سربراہ نے كہا كہ علم اپنے مشتقات كے ساتھ قرآن مجيد میں آٹھ سو مرتبہ بيان كيا گيا ہے –جس سے اندازہ ہوتا ہے كہ خداوند عالم كے نزديك ،علم و دانش كا بڑا مرتبہ ہے-
حوزہ علمیہ قم كے استاد آيت اللہ سبحانی نے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران میں قانون بنانے والا پروردگار ہے اور اسمبلی درحقيقت ان قوانين كے اجراء كی منصوبہ بندی كرتی ہے-