پارليمنٹ كے امن عامه كے ترجمان محمود محمدی:فرانس میں عيد فطر كے دن مسجد كی توھين صيهونی سازشوں كی ايك كڑی هے-

IQNA

پارليمنٹ كے امن عامه كے ترجمان محمود محمدی:فرانس میں عيد فطر كے دن مسجد كی توھين صيهونی سازشوں كی ايك كڑی هے-

سياسی گروپ:اسلام اور مسلمانوں كی اھانت دراصل صهيونی طاقتوں كا ايك فتنه هے اور فرانس میں تازه عيد فطر كے دن مسجد كی توھين اسی سلسلے كی ايك كڑی هے مسلمانوں كو چاهیے كه متحد هوكر اس سازش كو ناكام بناﺋیں –
محمود محمدی جو كے پارليمنٹ كے امن و عامه اور خارجه سياست كے ترجمان هیں نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) سے خصوصی گفتگو كرتے هوۓ كها كه مغربی ممالك كی اسلام كے خلاف اھانت اور تازه فرانس میں ايك مسجد كی توھين دراصل صيهونی و سامراجی قوتوں كا هتھكنڈه هے جس سے وه مختلف مذاھب كے درميان تفرقه و انتشار پيدا كرنا چاهتے هیں –
انهوں نے مزيد وضاحت كرتے هوۓ كها كه اگر اسلامی ممالك آپس میں رابطه ركھیں تو اس قسم كی سازشیں كم هوسكتی هیں –
انهوں نے آخر میں كها كه اسلامی جمهوريه ايران كے قيام كا مقصد بھی امام خمينی نے يهی بتايا هے كه اسلامی ممالك كے درميان زياده سے زياده هم اهنگی پيدا كی جاۓ اور آج اسلام اور مسلمانوں كو اس كی اشد ضرورت هے –