خطيب جمعہ تہران :امريكی حكام چاہتے ہیں كہ اسلامی دنيا اس حقيقيت كو بھول جاۓ كہ امريكااور صیہونی حكومت اس كے اصلی دشمن ہیں ۔

IQNA

خطيب جمعہ تہران :امريكی حكام چاہتے ہیں كہ اسلامی دنيا اس حقيقيت كو بھول جاۓ كہ امريكااور صیہونی حكومت اس كے اصلی دشمن ہیں ۔

سماجی گروپ :حجۃ الاسلام سيد احمد خاتمی نے كہاكہ امريكی حكام اپنی پيدا كردہ مشكلات كو دوسروں كے كندھے پر ڈالنے كی كوشش كررہےہیں ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام سيد احمد خاتمی نے كل تہران كی مركزی نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا : تہران كے ستائيس سالہ بائيكاٹ كا نتيجہ یہ ہے كہ ايرانی نوجوان ایٹمی ميدان میں خود كفيل ہوگئے ہیں بنابریں بائيكاٹ سے زيادہ نقصان بائيكاٹ كرنے والوں كو ہی پہنچے گا۔

انہوں نے اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كی جانبدارانہ قراردادوں كو غير معقول اور بے بنياد قرار ديتے ہوۓ كہا كہ دنيا كی آزاد اقوام ان قراردادوں كو ذرہ اہميت نہیں ديتی ۔

تہران كی مركزی نماز جمعہ كے خطيب نے امريكی وزيرخارجہ كے دورۂ مشرق وسطی كی طرف اشارہ كرتے ہوۓكہا : امريكی وزارت خارجہ نے شيطانی اہداف كے ساتھ اس علاقے كا دورہ كيا تاكہ تہران كے خطرناك ہونے كےبے بنياد دعوے سے ايران كے پڑوسيوں كو خوفزدہ كرے مگر ان كو معلوم ہونا چاہیۓ كہ ايران طاقتور ہے مگر جارحيت كرنے والا ملك نہیں ہے۔

حجۃ الاسلام سيد احمد خاتمی نے كہاكہ امريكی حكام اپنی پيدا كردہ مشكلات كو دوسروں كے كندھے پر ڈالنے كی كوشش كررہےہیں ۔تہران كی مركزی نماز جمعہ كےخطيب نے خبردار كيا ہے كہ ايران كے بائيكاٹ كی صورت میں بائيكاٹ كرنے والوں كو ہی نقصان پہنچے گا۔


انہوں نے كہا كہ امريكی حكام چاہتے ہیں كہ اسلامی دنيا اس حقيقيت كو بھول جاۓ كہ امريكااور صیہونی حكومت اس كے اصلی دشمن ہیں ۔

تہران كی مركزی نماز جمعہ كے خطيب نے كہا كہ امريكی حكام كوشش كررہے ہیں كہ عراق ، لبنان اور فلسطين كے عوام امريكا اور صیہونيوں كے خلاف جد وجہد كےبجاۓ آپس میں لڑ جائیں ۔

انہوں نےكہا كہ امريكا منافقت سے كام ليتے ہوۓ حكومت عراق كی حمايت كااظہاركرتاہے مگر در حقيقت وہ خفیہ طور پر عراق كی عوامی حكومت كو كمزوركرنا چاہتاہے ۔

انہوں نےكہا كہ دشمن كو اس كےاہداف میں اتحاد كےذريعے ہی ناكام بنايا جا سكتا ہے