ان خيالات كا اظہار اسلامی وطن پارٹی كے سربراہ جناب آرتان شاكری نے ايكنا شعبہ البانی كے ساتھ ايك خصوصی گفتگو میں كيا انہوں نے كہا كہ آج وزير تعليم كے ساتھ ميری ملاقات میں اس نكتے كی طرف اشارہ كيا گيا ہے وزير تعليم نے اس بات كو غير ممكن تو نہیں جانا البتہ كہا كہ اس كے نفاذ كے لیے كافی وقت دركار ہوگا-اور ملك میں موجود دوسرے اسلامی و ثقافتی مراكز اس مسألے كو پارلمينٹ میں اٹھاﺋیں –
ايك سوال كے جواب میں كہ كيا البانیہ میں اسلامی يونيورسٹی كا قيام ممكن ہے ؟وزير تعليم نے كہا كہ یہ كام بھی غير ممكن نہیں ہے-