مسجد گوہر شاد میں مشہد كے طلبا نے اعتكاف كيا-

IQNA

مسجد گوہر شاد میں مشہد كے طلبا نے اعتكاف كيا-

سماجی گروپ: حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں واقع مسجد گوہر شاد میں مشہد كے اسٹوڈنٹس نے اعتكاف كيا.
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اعتكاف كی تقريب میں ۲۲۰۰ سے زيادہ اسٹوڈنٹس نے شركت كركے اپنے خالق سے راز و نياز كيا-
صوبہ خراسان رضوی كی اعتكاف كمیٹی كے سيكرٹری حجۃ الاسلام و المسلمين حاﺋری نے كہا كہ اعتكاف كی سنت پر عمل دراصل احياۓ سنت نبویۖ ہے –
انہوں نےكہا كہ ان چند سالوں میں اس سنت حسنہ پر بخوبی عمل ہورہا ہے –یہ اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ كے مقدس نظام حكومت كا ايك ثمر ہے -