٫٫مركز جہانی علوم اسلامی ٬٬ كے فارغ التحصيل طلاب كا دوسرا سيمينار-

IQNA

٫٫مركز جہانی علوم اسلامی ٬٬ كے فارغ التحصيل طلاب كا دوسرا سيمينار-

سماجی گروپ: مركز جہانی علوم اسلامی كے فارغ التحصيل طلباء كا دوسرا سيمينار جو ۳ نومبر كو مدرسہ امام خمينی رہ میں منعقد ہوگا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مركز جہانی علوم اسلامی بين الاقوامی تعلقات عامہ كے سربراہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمين راد مرد٬٬ نے اس سيمينار كا مقصد ايك دوسرے سے روابط،تمدن و ثقافت سے آشنائی اور باھمی فكری تعليمی تبادلہ خيال قرار ديا-
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمنار میں ۳۵ ممالك كے ۴۰ فارغ التحصيل طلباء شريك ہوں گے جو ۲۱ روز تك جاری رہيگا اس دوران مختلف ثقافتی و تبليغی كلاسیں بھی ہوں گی-اور ساتھ ہی رھبر معظم ،صدر جمہوریہ اور مراجع عظام سے مختلف پروگرام بھی ركھے جاﺋیں گے-
اس سيمينار كا افتتاح ۳ نومبر جمعرات كو حوزہ علمیہ كے سربراہ حجۃ الاسلام اعرافی كی موجودگی میں ہوگا-