ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا )نے اردو اخبار سے نقل كيا ہے كہ شيخ فاروق نے كہا كہ لبنان كی اسلامی تحريك نے اسراﺋيل پر تاريخی كاميابی حاصل كی ہے اور اب اسلامی مقاومت جنوب لبنان سے اقوام متحدہ كی امن فوج كی ماموريت میں تبديلی كی كوششوں كامقابلہ كرے گی-
شيخ نبيل نے كہا كہ اگر اقوام متحدہ كی امن فوج نے اسلامی تحريك كے بارے میں اسراﺋيل كو اطلاعت فراہم كیں تو اس كے معنی یہ ہونگے كہ اقوام متحدہ كی فوج نے اسراﺋيل كی حمايت كركے لبنان كی حاكميت كو چيلنچ كيا ہے -