قرآن كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے تقريب مذاہب كی عالمی كونسل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ كانفرنس قائد انقلاب اسلامی كے صوبہ سيستان و بلوچستان میں نمايندہ تنظيم اور تقريب مذاھب كی عالمی كونسل كے توسط سے منعقد ہورہی ہے-
جس میں ملكی و غير ملكی مندوبين شركت فرماﺋیں گے جو پيغمبر اسلام (ص)كی زندگی اور مختلف گوشوں پر روشنی ڈالیں گے-
اس كانفرنس میں شيعہ اور اھل سنت كے علماء و مذھبی راہنما ،آيت اللہ تسخيری تقريب مذاھب كی عالمی كونسل كے سربراہ ،شيخ عبد الفتاح مفتی دمشق ،حجۃ الاسلام والمسلمين سليمانی سيستان و بلوچستان میں رھبر كے نماﺋندہ ،حجۃ الاسلام والمسلمين قراﺋتی اور دوسرے علماء شركت فرماﺋیں گے-