قرآن كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ علمیہ كے اخباری سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حضرت آيت اللہ صافی گلپاﺋيگانی نے حوزہ علمیہ باقر العلوم ،گراش شہر كے طلباء سے ايك ملاقات میں فرمايا كہ دشمنوں كی اسلام كے خلاف عداوت واضح و آشكار ہے اور انكی تمام تر كوششں افكار تشيع اور مكتب تشيع كو كھوكھلا كرنا ہے تاكہ اپنے مذموم مقاصد میں كامياب ہوسكے-
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اعتقادات دينی كی ترويج ،برجستہ علماء كے ذريعہ كتاب و سنت كے مطابق كی جاۓ-
انہوں نے آخر میں فرمايا كہ جو لوگ صميم قلب سے اسلام اور ولايت اھل بيت كا دفاع كرتے ہیں خدا كے ہاں بڑی قدرو منزلت كے مالك ہیں-