عراقی قباﺋل سے ہاشمی رفسنجانی كا خطاب :بلاوجہ شيعہ اور سنی كے درميان اختلاف پيدا كركے عراق میں بدامنی كو فروغ نہ ديا جاۓ-

IQNA

عراقی قباﺋل سے ہاشمی رفسنجانی كا خطاب :بلاوجہ شيعہ اور سنی كے درميان اختلاف پيدا كركے عراق میں بدامنی كو فروغ نہ ديا جاۓ-

سياسی گروپ: بغير دليل كے شيعہ اور سنی كے درميان اختلاف پيدا كركے عراق میں بدامنی كو فروغ نہ ديا جاۓ-وہ افراد جن كی عراق كو ضرورت ہے وہ ہجرت كرنے سے پرہيز كریں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق منگل كے دن عراقی شيعہ اور سنی قباﺋل كے سرداروں نے مصلحت نظام كونسل كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين جناب ہاشمی رفسنجانی سے ملاقات كی-
جناب رفسنجانی نے تاريخ عراق میں قباﺋل كے كارناموں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ اس وقت سب كو اميد ہے كہ عراقی قباﺋل اس ملك میں مزيد اچھا كردار ادا كریں گے –
انہوں نے مزيد كہا كہ عراقی قوم اسلامی اور انسانی اقدار سے سرشار ہے لہذا اسے چاہیے كہ وہ اس تاريخی فرصت سے بھرپور استفادہ كرے-
اور سنت الہی یہ ہے كہ اگر اس موقع سے فاﺋدہ نہ اٹھايا گيا تو وہ بادلوں كی طرح گذر جاۓ گا-