آيت اللہ نوری ہمدانی :جہاد قدرت جسمانی كيساتھ ايمان قلبی كا بھی تقاضا كرتا ہے –

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی :جہاد قدرت جسمانی كيساتھ ايمان قلبی كا بھی تقاضا كرتا ہے –

سماجی گروپ:جہاد كےلیے جسمانی طاقت كے ساتھ ساتھ ايمانی طاقت كی بھی ضرورت ہے، جو افراد (حسين فہميدہ )كی طرح جان كی بازی لگاتے ہیں وہی حقيقی نور ايمان كی چاشنی كو درك كرسكتے ہیں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق برّی اور ھوائی افواج كے عہدہ داروں نے مرجع تقليد آيت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات كی –
آيت اللہ نوری ھمدانی نے فرمايا:اسلام حقايق دينی اور تمام تر اخلاقی اصول كی حاكميت ،منطقی و عقلی طريقہ سے چاہتا ہے-
انہوں نے مزيد فرمايا :معاشرہ میں عدالت الہی اور دين الہی كو قاﺋم كرنے كےلیے دوسرا مرحلہ جہاد ہے اور دين الہی كی حاكميت كے لیے جو بھی قدم اٹھايا جاﺋيگا وہ عبادت الہی كے زمرے میں آﺋيگا –
آخر میں مرجع تقليد نے غاصب صیہونيوں پر حزب اللہ كی تاريخی فتح كو سراہتے ہوۓ فرمايا كہ تمام مومنين كو چاہیے كہ دستورات قرآنی پر عمل كرتے ہوۓ ميدان عمل میں آجاﺋیں –