ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)شعبہ آذربايجان كی رپورٹ كے مطابق بنياد شہيد آذربايجان كے موجودہ سربراہ نے ادارہ كے نۓ سربراہ كی تعارفی تقريب میں خطاب كرتے ہو ۓ كہا كہ شہداء انقلاب اسلامی ہميشہ ہمارے دلوں میں بستے رہیں گے-انہوں نے كہا كہ شہداء كے مقدس مشن كو جاری اور زندہ ركھنا بھی شہادت سے كم درجہ نہیں ہے –ہمیں چاہیے كہ شہداء كے لواحقين كی تمام مشكلات كا سد باب كریں –
انہوں نے مزيد كہا كہ شہادت ہی وہ موثر ترين ہتھيار تھا جس كی وجہ سے ہم پوری دنيا میں سرخرو ہوۓ ہیں –آخر میں موجودہ سربراہ كی خدمات كو سراہتے ہوۓ نۓ سربراہ كا تعارف كرايا گيا –