ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ قم كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين ٫٫حسينی بوشہری ٬٬ نے آٹھویں مسجد و تعليم و تربيت ٬٬كانفرنس كے افتتاحی خطاب میں كہا كہ مسجد اسلام كی ترويج اور تبليغ كا اہم مركز ہے لہذا اس پر خصوصی توجہ ديجاۓ-
انہوں نے ٫٫آيت اللہ يثربی ٬، كی شخصيت اور تقوی كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ ان میں جتنی بھی پسنديدہ صفات تھیں دراصل عوام اور مسجد سے ارتباط كيوجہ سے تھیں –
واضح رہے كہ اس كانفرنس میں ۲۰۰ سے زيادہ علماء اور محققين نے شركت كی ہے-