محمد جواد لاريجانی نے كہا:قيادت اور رھبری حكومت اسلامی كا محور اور اسلامی عقلانيت كا تجربہ ہے-

IQNA

محمد جواد لاريجانی نے كہا:قيادت اور رھبری حكومت اسلامی كا محور اور اسلامی عقلانيت كا تجربہ ہے-

سياسی گروپ:رھبری حكومت اسلامی كا محور اور اسلامی عقلانيت كا تجربہ ہے اس لیے كہ رھبريت اور قيادت كا ادارہ دوسری تمام پارٹيوں كے لیے محور اور مركز كی حيثيت ركھتا ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق عدلیہ كی انسانی حقوق كمیٹی كے سيكرٹری جناب محمد جواد لاريجانی نے تہران میں خطبہ جمعہ سے پہلے اپنی تقرير میں كہا كہ قيادت اسلامی حكومت كا محور اور اسلامی عقلانيت كا تجربہ ہے اسی لیے مغرب كی طرف سے زيادہ حملے قيادت پر كۓ جاتے ہیں-
انہوں نے كہا كہ بعض لوگوں كا یہ كہنا حقيقت كے برعكس ہے كہ اسمبلی اور صدارت تو انتخابی ہے ليكن قيادت انتصابی ہے كيونكہ قيادت كا انتخاب بھی در اصل لوگوں كے آراء اور حمايت سے ہی ہوتا ہے –
لاريجانی نے كہا كہ ايران كے ہوشيار عوام اپنے نظام حكومت كو انتخابی اور قيادت كو محور اور اپنے مفادات كا محافظ سمجھتے ہیں-
انہو ں نے مزيد كہا :كہ فلسطين ،عراق،لبنان كے مسلمانوں كو سب سے زيادہ نقصان انسانی حقوق كے نعروں سے پہنچا ہے –اس لیے كہ دشمن انہی نعروں كے ساتھ ہر طرح كی جارحيت انجام دے رہا ہے-