ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان جناب سيد محمد علی حسينی نے اقوام متحدہ اور عالمی سلامتی كونسل سے كہا كہ وہ اپنی قانونی ذمہ داری پر عمل كرے –اور فلسطينيوں كو صیہونی حكومت كے قتل عام سے بچاۓ-
ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان نے مزيد كہا كہ صیہونی حكومت غزہ كی پٹی پر حملہ كر كے لبنان میں اپنی ذلت با رشكست پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے اور فلسطين كی قانونی حكومت كےلیے مشكلات پيدا كرنا چاہتی ہے—
انہوں نے فلسطين كے مختلف گروپوں كو اتحاد كی دعوت ديتے ہوۓ كہا كہ سب مل كر صیہونيوں كا مقابلہ كریں