ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) خطيب جمعہ تہران نے ۱۳ آبان كی مناسبت سے كہا كہ ايرانی مہينہ آبان كی ۱۳ تاريخ كو قومی اسمبلی كی طرف سے عالمی استكبار كےمقابلے كا دن قرار ديا گيا ہے-لہذا اس نام كے علل و اسباب بھی بيان ہونے چاﻫﺋیں تاكہ جوان نسل كو معلوم ہو كہ آج كےدن كيا ہوا اور ہم كيوں استكبار سے مقابلہ كریں-
انہوں نے كہا كہ ہمارے جوانوں كو جاننا چاہیے كہ جب بھی ہم نے ترقی كے لیے قدم اٹھايا استكبار نے اپنی ہر ممكن كوشش سے روكنا چاہا-
خطيب جمعہ تہران نے كہا كہ عالمی استكبار سے مقابلے كا ہمارا ہدف یہ ہے كہ ہم مسلمان رہنا چاہتے ہیں –آزاد اور مستقل ہوكر زندگی گذارنا چاہتے ہیں-اور اپنی مملكت میں اغيار كی دخالت كو كسی صورت میں برداشت نہیں كریں گ