ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) جماران میں بعض فلسطينی شہداء كے لواحقين سے خطاب كرتے ہوۓ حجۃ الاسلام و المسلمين جناب حسن خمينی نے كہا :فلسطين كا مسألہ امام خمينی كے نزديك اہم ترين مسألہ تھا اسلامی انقلاب كی كاميابی كے آغاز سے ليكر اب تك ہميشہ اسلامی جمہوریہ ايران نے فلسطين كے مسألے پر خاص توجہ دی ہے –
سيد حسن خمينی نے كہا كہ میں فلسطينی بھاﺋيوں كے ساتھ صیہونی حكومت سے مقابلے كے لیے ھر ممكن تعاون كے لیے تيار ہوں-