حضرت آيت اللہ العظمی آقای جواد تبريزی حفظہ اللہ كی شفايابی كےلیے اجتماعی دعا-

IQNA

حضرت آيت اللہ العظمی آقای جواد تبريزی حفظہ اللہ كی شفايابی كےلیے اجتماعی دعا-

سماجی گروپ :حوزہ علمیہ قم كی طرف سے مرجع عاليقدر آيت اللہ العظمی ميرزا جواد تبريزی كی مكمل صحت يابی كے لیے مسجد اعظم میں اجتماعی دعا كی گئ-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق كل ۶ نومبر ۲۰۰۶ء كو حوزہ علمیہ قم كی طرف سے مرجع عاليقدر آيت اللہ العظمی ميرزا جواد تبريزی كی مكمل صحت يابی كے لیے مسجد اعظم میں اجتماعی دعا كی گئ-جس میں مختلف آيات عظام: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی ،آيت اللہ طاہری خرم آبادی ،حوزہ علمیہ قم كے سربراہ حجۃ الاسلام حسينی بوشہری كے علاوہ دوسرے برجستہ علماء ،فضلاء اور طلاب قم نے شركت كی –اس محفل میں حديث كساء كی قراﺋت كی گئی اور آخر میں حضرت آيت اللہ العظمی ميرزا جواد تبريزی كی صحت يابی كے لیے مل كر دعا كی گئی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) مرجع عاليقدر كی جلد شفايابی كے لیے دعا گو ہے –