ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) ڈاكٹر محمد حسين صفار نے كہا كہ جب مسلح جنگ سے مقصد حاصل نہ ہوا تو سامراجی حكومتوں نے ذرايع ابلاغ كا سہارا ليا –
لہذا ہمارے پاس بھی قومی ذرايع ابلاغ ہونے چاﻫﺋیں- وزير ثقافت و مذھبی امور نے مزيد كہا كہ عالمی استبدادی نظام سے پنچہ آزمائی كےلیے ذرايع ابلاغ كا ہونا انتہائی ضروری ہے-
اپنے بيان كو جاری ركھتے ہوۓ ڈاكٹر محمد حسين نے كہا كہ ايران ہميشہ تيسری دنيا كا مركز بنا رہا ہے اور لوگوں كی نظریں ہماری طرف ہیں لہذا ہمیں چاہیے كہ ذرايع ابلاغ میں ايك نيا نمونہ پيش كریں