صوبہ خراسان رضوی كے شہروں اور دیہاتوں میں اس سال ماہ مبارك رمضان میں ۲۲۹۰ علماء نے تبليغی فراﺋض انجام دیے-

IQNA

صوبہ خراسان رضوی كے شہروں اور دیہاتوں میں اس سال ماہ مبارك رمضان میں ۲۲۹۰ علماء نے تبليغی فراﺋض انجام دیے-

سماجی گروپ: صوبہ خراسان رضوی كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ نے كہا كہ ماہ مبارك رمضان میں اس صوبہ كے شہروں اور دیہاتوں میں ۲۲۹۰ علماء كو تبليغ دين كے لیے بھيجا گيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ حجۃ الاسلام كريم پور نے كہا كہ دفتر تبليغات اسلامی مشہد اور اﺋمہ جمعہ كے دفاتر كی مدد سے صوبہ خراسان ۲۲۹۰ مبلغين ماہ مبارك میں تبليغ دين كے امور انجام دے رہے تھے اور اسی طرح مذكورہ اداروں كی مدد سے صوبہ خراسان كے باہر بھی ۵۱۴ مبلغين كو بھيجا گيا-