آيت الله هاشمی شاهرودی :صدام كو پھانسی كی سزا ٬مظلوموں كے دل كا مرهم هے-

IQNA

آيت الله هاشمی شاهرودی :صدام كو پھانسی كی سزا ٬مظلوموں كے دل كا مرهم هے-

سياسی گروپ: ايران كے چيف جسٹس نے كها كه صدام كو سزاۓ موت كی سزا ان مظلوموں كے دل كا مرهم هے جن كے عزيزو اقارب كا قتل عام اس كے حكم سے هوا تھا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت الله شاهرودی نے كها كه صدام كو سزاۓ موت سنانا ٬جج كا شجاعانه فيصلہ هے جو ايران اور عراق كے قوموں كا مرهم هے-
چيف جسٹس نے كها كه صدام كا انجام تمام آمروں كے لیے درس عبرت هے تمام طاغوتی حكومتیں جو ظلم و استبداد كے ذريعه حكومت كر رهی هیں- وه ظلم و ستم كے انجام اور دنيا اور آخرت كی ذلت سے ڈریں-