رهبر معظم انقلاب اسلامی:مشرق وسطی میں امريكی مداخلت خطے كے ممالك كی كمزوری كا نتيجه هے-

IQNA

رهبر معظم انقلاب اسلامی:مشرق وسطی میں امريكی مداخلت خطے كے ممالك كی كمزوری كا نتيجه هے-

سياسی گروپ: رهبر معظم نے فرمايا كه مشرق وسطی میں امريكی مداخلت وهاں كی حكومتوں كی كمزوری كا نتيجه هے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق الگزينڈر لو كاشنكو كی رهبر سے ملاقات میں قاﺋد انقلاب اسلامی نے فرمايا كه دو ممالك كے درميان تعاون اور مختلف امور میں سمجھوتے ان ممالك اور ان كے باشندوں كےلیے سود مند هوتے هیں-
انهوں نے مزيد فرمايا كه ايران اور بيلاروس كے درميان بهت سارے امور مشترك هیں جن میں ايك دوسرے سے تعاون كيا جاسكتا هے –
خصوصا جمهوری اسلامی اقتصادی و تجارتی ميدانوں میں تعاون كے لیے مكمل آماده هے-
صدر الگزينڈر لو كا شنكو نے اس ملاقات پر انتهائی خوشی كا اظهار كرتے هوۓ كها كه مستقبل قريب میں دونوں ممالك كے روابط اور بھی مستحكم هوں گے-