قائدانقلاب اسلامی:ايرانی غيور عوام دين ٬انقلاب اور امام راحل ره كے باوفا اور مخلص افراد پر هی اعتماد كرتے هیں-

IQNA

قائدانقلاب اسلامی:ايرانی غيور عوام دين ٬انقلاب اور امام راحل ره كے باوفا اور مخلص افراد پر هی اعتماد كرتے هیں-

سياسی گروپ: سمنان میں فقيد المثال استقبال كے بعد لاكھوں عاشقان انقلاب سے خطاب كرتے هوۓ رهبر انقلاب اسلامی حضرت آيت الله خامنه ای نے فرمايا: ملك بھر میں لوگ صرف ان افراد پر اعتماد كریں جو دين ٬انقلاب اور امام خمينی كے ساتھ وفادار هیں اور امريكه ٬كی اسلامی جمهوريه ايران كے بارے میں پاليسی كی يهی شكست هے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق سمنان میں لاكھوں افراد كے اجتماع سے خطاب كرتے هوۓ رهبر انقلاب نے فرمايا:ملك كی روز افزوں ترقی كے لیے حكومتی عهده داروں كو چاهیے كه عدالت اجتماعی كے نعره كو عملی جامعه پهنائیں اور اعلی اھداف كے حصول كے لیے اپنی تمام تر صلاحيتوں كو بروۓ كار لاﺋیں ٬جنكا آغاز پچھلی حكومت سے هوا اور موجوده حكومت اس كو آگے بڑھا رهی هے –
انهوں نے فرمايا كه ایٹمی توانائی كا حصول اور اس پر قاﺋم و داﺋم رهنا همارا مسلم حق هے كيونكه ملت ايران اچھی طرح جانتی هے كه موجوده دور میں ترقی كے لیے ایٹمی توانائی كی كيا اهميت هے اور آج الحمدلله ايران نے دوسروں كے سامنے كشكول دراز كیے بغير اس كو حاصل كرليا هے اور اس سے ملكی ضروريات كو پورا كيا جاﺋيگا ٬اور يه ملت ايران كے لیے باعث افتخار هے-
انهوں نے استكبار كی ايران كے ساتھ ۲۲ ساله دشمنی پر تبصره كرتے هوۓ فرمايا كه هر چند كه ملت ايران كے خلاف زهريلا پروپيگنڈه كيا گيا اور ملت ايران كو تنبيه كرنے كی كوشش كی گئی ليكن حقاﺋق يه بتاتے هیں كه ايران دشمن قو تیں خصوصا امريكه آج پهلے كی نسبت زياده كمزور نظر آتا هے اور اس كی جھلك لبنان ٬عراق ٬فلسطين اور افغانستان میں امريكه كی رسوائی سے ديكھی جاسكتی هے-
فلسطين كے بارے میں رهبر انقلاب نے فرمايا كه مشرق وسطی میں امريكه نے اپنی تمام تر تواناﺋياں صرف كردیں ظاهرا حكومت فلسطين كو بھی قبول كرليا تاكه اسراﺋيلوں كو فلسطين كے قهر و غضب سے نجات دے سكے اور فلسطينی اسراﺋيل كے وجود كو قبول كرلیں ليكن اس میں بھی امريكه كو مكمل شكست كا سامنا كرنا پڑا-
ايران كے مقابل امريكه كی پے در پے شكستوں پر تبصره كرتے هوۓ قاﺋد انقلاب نے فرمايا كه يه كوئی اتفاقی امر نهیں هے بلكه ملت ايران كی قوت ايمانی ٬دشمن كی سازشوں سے آگاهی ٬معرفت ٬شجاعت جيسے دوسرے عوامل هیں كه جن كے آگے امريكه نے بھی گھٹنے ٹيك دیے هیں ٬انهوں نے ملت ايران كے دشمنوں كو يهی مشوره ديا كه بار بار تجربات سے بهتر يهی هے كه جان لیں كہ ۲۱ صدی میں جو بھی انقلاب اسلامی كے مقابل آﺋيگا وه منه كی كھاۓ گا-
رهبر انقلاب نے امريكی عوام كيساتھ ہمدردی كرتے هوۓ فرمايا كه ان كا بھی يه حق هے كه ايك پر امن و سكون زندگی بسر كریں يه اسی صورت میں ممكن هے جب امريكه كے ذمه دار عهده دار دوسرے ممالك پر نگاه بد ركھنے كی بجاۓ ان كی خوشحالی پر توجه دیں –
رھبر نے مجلس خبرگان كے انتخابات كو انتهائی اهم قرار ديا اوركها: ملك كی فلاح و بهبود اور مستقبل كے لیے مجلس خبرگان ٬اهم رول ادا كرتے هیں لهذا اس كے انتخابات بھی اهميت كےحامل هیں –
رهبر انقلاب نے صدر جمهوريه اور دوسرے ملكی عهد داروں كے سمنان كے دورے پر خوشی كا اظهار كيا –
رهبر معظم نے انقلاب كے بعد اس علاقے كی ترقی پر تبصره كرتے هوۓ فرمايا كه اس میں انشاء الله مزيد اضافه هوگا-
رهبر انقلاب كے خطاب سے پهلے نماينده ولی فقيه اور امام جمعه سمنان نے رهبر معظم كو سمنان تشريف لانے پر خوش آمديد كها-