ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كی رپورٹ كے مطابق ۔حضرت ايةاللہ خامنہ ای نے كہا كہ اسلام ، ايمان اور خداداد صالحيتوں كی وجہ سے ايرانی قوم كو ايسے مقام پر پہنچ جانا چاہئے۔
قائد انقلاب نے كہا كہ آج ملك كے مختلف علاقوں میں دانشور پائے جاتے ہیں ليكن انھیں نہیں پہچانا گيا جب كہ دانشور ہی ايرانی قوم كی پہچان ہیں۔
انھوں نے كہا كہ دانشوروں كے ساتھ نشستیں ركھنی چاہئیںاور ان كی گرانبہا آراءسے استفادہ كرنا چاہئے ۔
آية اللہ خامنہ ای نے كہا كہ اگر ايرانی قوم اپنی صلاحيتوں سے بھر پور استفادہ كرے تو علم ودانش میں دنيا كی پہلی صف میں ہوگی۔