آيت اللہ مكارم شيرازی:دينی خرافات كو ايك سازش كے تحت معاشرے میں پھيلا يا جارہا ہے ۔

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی:دينی خرافات كو ايك سازش كے تحت معاشرے میں پھيلا يا جارہا ہے ۔

سياسی گروپ:آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے فرمايا كہ معاشرہ كی كم علمی اور سازش كے تحت دينی خرافات كو معاشرہ میں پھيلايا جار ہا ہے۔ اگر اس كاسد باب نہ كيا گيا تو دين كی بنياد بھی زير سوال چلی جائے گی۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی نے مركز حوزہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے بعض نا اہل ذاكر ين كے خرافات پر تبصرہ كرتے ہوئے فرمايا كہ ايسے حساس اوراہم امور نا اہل افراد كے ہاتھوں میں نہیں ہونے چاہئیں۔
مرجع تقليد جو كہ”كربلائی كاظم“كی ياد میں منتقد كئے گئے ايك سمينار میں خطاب كررہے تھے فرماياكہ سمينار كا موضوع و سيع تر ہونا چاہیےاور اس كو ”سمينار حافظان قرآن“كہنا چاہیے تاكہ یہ موضوع صدر اسلام سے لے كر موجودہ دور كے تمام حفاظ كو شامل ہوسكے۔
اور ساتھ ہی دوسرے ممالك میں بھی یہ موضوع ايك جاذبيت ركھتا ہے جس سے ان كی شركت میں بھی اضافہ ہو سكتا ہے۔
انھوں نے مرحوم كاظم كربلائی كے حافظ قرآن ہونے كو قرآنی معجزہ سے تعبير كيا اور فرمايا كہ اگر چہ میں ايسے واقعات پر جلدی يقين نہیں كرتا،ليكن ان سے ملاقات كے بعد مجھے يقين ہوگيا كہ انھوں نے قرآن كو الہامی طور پر حفظ كيا ہے۔