قائد انقلاب اسلامی:وحدت ويگانگت ملت ايران كا بہترين ہيتھار ہے ۔

IQNA

قائد انقلاب اسلامی:وحدت ويگانگت ملت ايران كا بہترين ہيتھار ہے ۔

سياسی گروپ:دامغان كے پر شكوہ اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامی نے ايمان، وحدت و يگانگت كو ملت ايران كا بہترين ہتھيار قرار ديا ہے۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی نے دامغان میں ايك عظيم الشان اجتماع سے خطا ب كرتے ہوئے فرمايا: دامغان متدين اورباايمان افراد كا گڑھ ہے۔
دامغان ايك پرانا اورخوبصورت شہر ہے اس شہر كی مٹی دانشوروں ، بڑی شخصيات شعراءوادباءكے لئے ہميشہ زرخيز رہی ہے۔
دامغان شہر كی مشكلات كا ذكر كرتے ہوئے قائد انقلاب نے فرمايا،پينے كا صاف پانی ، صحت عامہ كا عدم تحفظ ، جوانوں میں بےروزگاری جيسے مسائل ہیں جن كو حكومت آپ كے تعاون سے حل كرے گی۔
رہبر معظم نے لبنان واسرئيل كی تازہ جنگ كا ذكر كرتے ہوئے فرماياكہ آج ہيومن رايئٹس (حقوق انسانی )كا نعرہ لگانے والوں كی نظر میں فلسطينی جوان كی قميت حيوان سے بھی كم ہے۔
اس سے پہلے قائد انقلاب سمنان سے دامغان پہنچے تو سركاری عہديداروں كے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے استقبال كيا،
قائد انقلاب شہداءكے مزار پر حاضر ہو كر شہداءكوگل ہائے عقيدت پيش كئے اور لوگوں نے صل علی محمد بوی خمينی آمد،
دستہ گل محمدی بہ شہر ماخوش آمدی
جيسے نعرے لگا كر اپنے محبوب قائد كو خوش آمديدكہا۔