البانیہ كی پارليمنٹ نے ”تمباكو نوشی“كے اشتہارات پر پابندی لگادی۔

IQNA

البانیہ كی پارليمنٹ نے ”تمباكو نوشی“كے اشتہارات پر پابندی لگادی۔

سماجی گروپ:البانیہ كی پارليمنٹ نے” تمباكو نوشی“ كے اشتہارات پر پابندی كابل پاس كر ليا ہے۔

ايرا ن كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ البانیہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ، وہاں كی اخبارات میں یہ خبر چھپی ہے كہ البانیہ كی حكومت نے تمباكو نوشی كی ہر قسم كی تشہير پر پابندی لگادی ہے خواہ یہ تشہير ٹيلی ويژن ، ریڈيو، پوسٹر وغيرہ كی شكل میں ہو۔
یہ پابندی اس وقت لگائی جارہی ہے جب كہ تمباكونوشی كی تشہير اس ملك میں وسيع پيمانے پر كی جاتی ہے اور اكثر البا نوی باشندے سگریٹ نوشی كرتے ہیں حتی كہ قانون نافذ كرنے والے اداروں كے اہل كا ر بھی سگریٹ سے دل بہلاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
البانوی خواتين اور جوان لڑكيوں میں بھی سگڑیٹ نوشی عام ہے۔