آيران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين فلاح زادہ نے اس اجلاس میں حج كے جديد مسائل كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ سعودی حكام كی طرف سے اس سال كچھ تبديلياں كی گئی ہیں ـ ان میں سے ايك تبديلی پل جمرات سے متعلق بھی ہے ـ
انھوں نے كہا كہ بعض، تبديليوں كا اعلان سعودی حكومت نے كر ديا ہے ليكن بعض كا اعلان ابھی تك نہیں كيا ہےـ
لہذا ان مسائل سے نمٹنے كے لئے ہمیں چارہ جوئی كرنا ہوگی ـ
بعثہ(دفتر)قائد انقلاب اسلامی كے فقہی كمیٹی كے ركن نے كہا كہ علماء دين كو حج كے معنوی سفر سے پہلے مندرجہ ذيل مسائل پر خصوصيت كے ساتھ مطالعہ كرنا چاہئے ـ
۱ـ حج نيابتی كے مسائل ـ
۲ـ اہل سنت كے ساتھ نماز جماعت ـ
۳ـ قربانی ـ
حجۃ الاسلام فلاح زادہ نے كہا كہ ہم پيغمبر اسلام (ص) اور ائمہ معصومين (ع) كی سيرت كو نمونہ بنا كر حج كے اجتماعی اور فقہی مسائل میں ايك نئی فكر پيش كر سكتے ہیں ـ