ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق غلام حسين افسری نے شہداء كے لواحقين سے ملاقات میں كہا كہ ہمیں شہداء كے لوحقين كو اپنا آئیڈيل بنانا چاہئے ـ
انھوں نے كہا كہ وزارت تعليم كی ذمہ داری ہے كہ ايسے جوانوں كی تربيت كرے جو حق جو، عدالت طلب اور ظلم سے مقابلہ كرنے والے ہوں ـ
جناب غلام حسين افسری نے اساتذہ سے كہا كہ شہداء كے فرزندوں كی ترقی كے لئے مزيد مواقع فراہم كئے جائیں ـ