ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)نے خبر حوزہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسلح افواج كے عہديداروں نے آيت اللہ صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی جس میں انھوں نے فرمايا كہ اہم ترين عبادت جو ايك بندہ مومن انجام ديتا ہے وہ معارف دينی كے حصول كے لئے ہجرت اور دشمنوں كے شر سے اسلام كی حفاظت ہےـ
انھوں نے فرمايا: اگر كوئی دنياوی مقصد كےلئے اعمال صالح انجام ديتا ہے تو وہ اخروی پاداش كا مستحق نہیں ہے ـ
مرجع تقليد نے مزيد فرمايا: خدا كا بندہ ہونا ايك عظيم منصب ہے جو صرف اطاعت الٰہی سے ہی حاصل ہو سكتا ہے جب ايك بندۂ مومن تمام وجود كو اطاعت الٰہی میں ڈھال دے اور خدا كو جلوت و خلوت میں اپنا شاہد سمجھے پھر حكومت الٰٰہی میں اس سے معصيت سر زد نہیں ہوگی ـ
مر جع تقليد نے اپنی گفتگو جاری ركھتے ہوئے فرماياكہ :بعض انسان صرف دنياوی مقاصد كی خا طر پوری زندگی صرف كر ديتے ہیں اور معمولی مال دنيا كی خاطر اپنے آپ كو بيچ ديتے ہیں اس كے بر عكس مرد مومن و متدين اپنے وجود كی قيمت قرب الٰہی سمجھتا ہےـ
(۱۳)آيت اللہ ناصرمكارم شيرازی كا سرائيلی مظالم پر رد عمل:
اسلامی ممالك اقوام متحدہ كی ركنيت سے مستعفی ہوجائیں ـ
سياسی گروپ: آيت اللہ ناصر مكارم شيرازی نے بيت حانون میں حالیہ اسرائيلی مظالم كے خلاف اپنے شديد رد عمل كا اظہار كرتے ہوئے فرمايا:اسلامی ممالك كو حزب اللہ سے درس ليتے ہوئے اقوام متحدہ كی ركنيت سے اجتماعی طورپر مستعفی ہوجانا چاھئے،
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر حوزہ كے حوالے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ مكارم شيرازی نے درس خارج دينے سے پہلے حالیہ اسرائيلی مظالم جس میں كئی خواتين اور بچے شہيد ہوتے تھے اور فلسطينيوں نے تين روزہ سوگ كا اعلان كيا تھا،
اس ہر سخت الفاظ میں تنقيد كی ہےـ
امريكہ كے ویٹو كرنےپر تبصرہ كرتے ہوئے مرجع تقليد نے فرمايا كہ آج اسلامی ممالك اور عالمی برادری سب ہی اس كے سامنے بے بس ہیں ـ
انھوں نے فرماياكہ آج اسلامی ممالك كو حزب اللہ سے درس ليتے ہوئے اسرائيل كے مقابلے میں آنا چاھئے آخر كب تك وہ خاموش تماشائی بنے رہیں گے ـ
مرجع تقليد نے آخر میں فرمايا:كہ وہ دن دور نہیں جب مسلمانوں میں بيداری كی لہر آئے گی اور وہ عزت و شرافت سے زندگی بسر كر سكیں گےـ