ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ كےخبر سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ مكارم شيرازی نے درس خارج دينے سے پہلے حالیہ اسرائيلی مظالم جس میں كئی خواتين اور بچے شہيد ہوئے تھے اور فلسطينيوں نے تين روزہ سوگ كا اعلان كيا تھاہر سخت الفاظ میں تنقيد كی ہےـ
امريكہ كے ویٹو كرنےپر تبصرہ كرتے ہوئے مرجع تقليد نے فرمايا كہ آج اسلامی ممالك اور عالمی برادری سب ہی اس كے سامنے بے بس ہیں ـ
انھوں نے فرماياكہ آج اسلامی ممالك كو حزب اللہ سے درس ليتے ہوئے اسرائيل كے مقابلے میں آنا چاھئے آخر كب تك وہ خاموش تماشائی بنے رہیں گے ـ
مرجع تقليد نے آخر میں فرمايا: وہ دن دور نہیں جب مسلمانوں میں بيداری كی لہر آئے گی اور وہ عزت و شرافت سے زندگی بسر كر سكیں گےـ