ہاشمی رفسنجانی: ايشيا كے لوگ شروع سے ہی اہل عرفان و حق،خدا سے لو لگانے والے اور بشر دوست تھے ا ـ

IQNA

ہاشمی رفسنجانی: ايشيا كے لوگ شروع سے ہی اہل عرفان و حق،خدا سے لو لگانے والے اور بشر دوست تھے ا ـ

سياسی گروپ: ايشيا كے لوگ شروع سے ہی اہل عرفان و حق،خدا سے لو لگانے والے اور بشر دوست تھے اپنا حق اور مختلف اقوام كا جائز حق دلوانے كے لئے ايشيائی ممالك كو سنجيدگی سے اقدامات كرنے ھوں گےـ
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين اكبر ہاشمی رفسنجانی نے ۱۷ نومبر كو ايشيائی پارليمانی ايسوسی ايشن كے اراكين كو عشائیہ ديا جس میں مختلف ملك نمائندوں نے شركت كی،
اوران سے خطاب كرتے كہاكہ عوام اس بات كی اجازت نہیں دیں گے كہ ان پر آمريت مسلط ہو جائے اور ہر ملك كی طاقت كا راز اسكی پارليمنٹ میں ہےـ
انھوں نے كہا كہ مغربی ممالك نے بعض عالمی اداروں پر كہ جہاں پوری دنيا كا حق ہے اپنا تسلط قائم كر ركھا ہےـ ہاشمی رفسنجانی :ايشيائی باشندے شروع سے ہی خدا سے لو لگانے والے اور بشر دوست ہاشمی رفسنجانی نے مزيد كہا كہ اقوام كو انكا جائز حق دلانے كے لئے سنجيدگی سے جد وجہد كرنی ہوگی اور ايشيائی پارليمانی ايسوسی ايشن ايشيااور پوری دنيا میں انقلاب بر پا كر سكتی ہے ہاشمی رفسنجانی نے مزيد كہا كہ سلامتی كونسل میں جو كچھ بھی ہو رہا ہے ـ
اس سے یہ پتہ چلتا ہے كہ فلسطينيوں سےمظلوم كوئی قوم نہیں ہےـ
آج ايشيائی ممالك اس پوزيشن میں كيوں ہیں كہ جب فسلطينيوں كے حق میں ايك قرار داد منظور ہوتی ہے تو امريكہ اس كو ویٹو كر ديتا ہےـ
اور ايشائی ممالك اپنی آنكھوں سے یہ منظر ديكھتے ہیں قابل ذكرہے كہ ہاشمی رفسنجانی كے خطاب سے پہلے دوسرے ايشيائی ممالك كےنمايندوں نے بھی خطاب كيا ـ