ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا)نے (شيپتار )نامی اخبار سے نقل كيا ہے كہ البانیہ كی تين انجمنوں نے مسلم كمیٹی كے سر براہ كے اقدام كو قرآن و سنت كے خلاف قرار ديا ہے اور شہر اشكودرا كے فتویٰ سنٹر سے كہا كہ وقف كی زمينوں كی حفاظت كریںـ
قابل ذكر ہے كہ مسلم كمیٹی كے سر براہ نے چند روز قبل یہ كہا تھا كہ مسلم كمیٹی كو اختيار ہے كہ وہ اشكودراكی زمينوں كوكرایہ پر دے يا انھیں فروخت كردے ـ
دارالافتاء مسلم كمیٹی كے سر براہ نے كہا كہ اس زمين كا مالك چونكہ دارالافتاء مسلم كمیٹی كو ھی قرار ديا گيا ہے ـلہٰذا یہ اختيار اسے حاصل ہےـ